سابق وزیر امور کشمیر و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد تازہ کرتا ہے۔
پانچ اگست کا دن کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد تازہ کرتا ہے، قمر زمان کائرہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):سابق وزیر امور کشمیر و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد تازہ کرتا ہے۔
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل طلب ہے۔
خطے میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب کشمیری عوام کو اپنی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے امن، انصاف اور انسانی وقار کے اصولوں کی حمایت جاری رکھے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کشمیری عوام کو امن، انصاف اور آزادی کی نعمت نصیب ہو اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام قائم ہو۔








