کراکس ۔7جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا ماچاڈو نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔العربیہ کے مطابق ان کا یہ مطالبہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو صدارتی محل سے امریکی فوجیوں کے اٹھائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ماریہ کورینا جنہیں حال ہی میں امن کا نوبل پرائز ملا ہے، انہوں نے اپنے …
وینزویلا کے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کی جائے، ماریہ کورینا ماچاڈو کا امریکا سے مطالبہ

مزید خبریں
کراکس ۔7جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا ماچاڈو نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔العربیہ کے مطابق ان کا یہ مطالبہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو صدارتی محل سے امریکی فوجیوں کے اٹھائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ماریہ کورینا جنہیں حال ہی میں امن کا نوبل پرائز ملا ہے، انہوں نے اپنے اس مطالبے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے جنہیں بغیر کسی جواز کے حراست میں رکھا گیا ہے۔ خواہ ان کا تعلق عام شہریوں سے ہے یا فوج سے۔ یہ سیاسی قیدی ہیں۔ انہیں فوری رہا کیا جائے۔
تاہم امن کا نوبل انعام پانے والی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کی امریکہ سے رہائی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ماریہ کورینا امریکی صدر ٹرمپ کی نظریاتی حامی ہیں۔وینزویلا میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 863 بتائی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک انسانی حقوق کے ادارے کی طرف سے سامنے لائے گئے ہیں۔








