اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ ہتھکنڈوں کی بدولت بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے جیسے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں کر سکتا اور یہ کہ حق خودارادیت کے حصول تک تمام تر مشکلات کے باوجود غیور …
ظالمانہ ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے جیسے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں کر سکتا،وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ ہتھکنڈوں کی بدولت بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے جیسے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں کر سکتا اور یہ کہ حق خودارادیت کے حصول تک تمام تر مشکلات کے باوجود غیور و بہادر کشمیری بھارت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر ہڑتال اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کشمیری کسی بھی صورت میں بھارتی تسلط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بھارتی حکمران مقبوضہ وادی کا دورہ کرتا ہے تو پوری مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اور کشمیری رہنماﺅں کو نظر بند کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم کا یہ سلسلہ گذشتہ سات دہائیوں سے بے دریغ چل رہا ہے اور اس کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔









