چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے کہا ہے کہ چھٹی قومی مردم و خانہ شماری کو قابل اعتماد بنانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی گورننگ کونسل شماریاتی ڈیٹا کو مرتب کرنے کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ پیر کو یہاں پاکستان بیورو برائے شماریات کے سینئر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوالیفائیڈ اور پروفیشنل …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے کہا ہے کہ چھٹی قومی مردم و خانہ شماری کو قابل اعتماد بنانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی گورننگ کونسل شماریاتی ڈیٹا کو مرتب کرنے کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ پیر کو یہاں پاکستان بیورو برائے شماریات کے سینئر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوالیفائیڈ اور پروفیشنل ڈیمو گرافرز گورننگ کونسل کی ٹیم کے ارکان ہیں۔ صوبوں سے ڈیٹا کو مرتب کرنے کے عمل کی انسپیکشن کے لئے ٹیمیں بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے اور اب تک تین صوبوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیکنیکل ٹیموں نے پاکستان بیورو برائے شماریات کا دورہ کیا ہے جبکہ بلوچستان سے اب تک کوئی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹیکنیکل ٹیم نے بیورو کا دوسرا دورہ بھی کیا ہے اور ڈیٹا مرتب کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ فیلڈ ورک کے دوران بھی پانچ بین الاقوامی ٹیموں نے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور مردم و خانہ شماری کے عمل کا جائزہ لیا۔ بین الاقوامی ٹیموں نے تمام عمل پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مردم شماری کے عمل پر کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں تاہم سندھ کے کچھ اعتراضات ہیں جنہیں دور کیا جائے گا۔ چیف شماریات کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کے عبوری اور حتمی نتائج کے درمیان تھوڑا بہت فرق آ سکتا ہے جو کہ معمول کی بات ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply