قائد اعظم قوم کے عظیم لیڈر تھے‘قائد کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ آئین کی پاسداری کریں،وفاقی وزیر ملک پرویز

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر کامرس ملک پرویز نے کہا ہے کہ قائد اعظم قوم کے عظیم لیڈر تھے‘ آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے یہ ان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے‘ قائد کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ آئین کی پاسداری کریں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر کامرس ملک پرویز نے کہا ہے کہ قائد اعظم قوم کے عظیم لیڈر تھے‘ آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے یہ ان کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے‘ قائد کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ آئین کی پاسداری کریں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا اس دنیا سے رخصتی کا دن ہے۔ قائد اعظم قوم کے عظیم لیڈر تھے اور عظیم انسان بھی تھے۔ انہوں نے ایک جدوجہد کے بعد مسلمانوں کو اکٹھا کرکے علیحدہ ملک بنانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے۔ قوم قائد اعظم کے مشن کو جاری رکھے گی اور ان کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ قائد کے مشن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہیے کہ آئین کی پاسداری کریں۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply