وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان کاکانفرنس آف پارٹیز کے 13 ویں سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان زمینوں کے ریگستانوں میں بدلنے کے عمل کو روکنے کے لئے اراضی کے پائیدار انتظام کے پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ وہ چین میں صحرا پذیری کی روک تھام کے حوالے سے کانفرنس آف پارٹیز کے 13 ویں سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان زمینوں کے ریگستانوں میں بدلنے کے عمل کو روکنے کے لئے اراضی کے پائیدار انتظام کے پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ وہ چین میں صحرا پذیری کی روک تھام کے حوالے سے کانفرنس آف پارٹیز کے 13 ویں سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد رقبہ بارانی یا جزوی طور پر بارانی ہے اور بردگی کے خطرے سے دو چار ہے جبکہ آبادی کا دو تہائی حصہ اپنے معاش کے لئے انہی خشک زمینوں پر انحصار کرتا ہے۔ مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ پاکستان کو زمین بردگی اور ریگستانوں میں اضافے کے مسئلہ کی سنجیدگی کا ادراک ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے قومی ایکشن پروگرام تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے پائیدار زمینی انتظام کے پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ صحراپذیری کی روک تھام کے حوالے سے کانفرنس آف پارٹیز کا 13 واں سیشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply