مریم نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مخالفین کے جلسے کی خالی کرسیوں کی طرح بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گے اور ہر طرف شیر بولے گا‘ عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ سازشی کریں گے یا کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونیوالا وزیر اعظم‘ 17 ستمبر …

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مخالفین کے جلسے کی خالی کرسیوں کی طرح بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گے اور ہر طرف شیر بولے گا‘ عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ سازشی کریں گے یا کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونیوالا وزیر اعظم‘ 17 ستمبر کو لگنے والی عوام کی جے آئی ٹی میں مدعی اور منصف عوام ہوں گے اور عوامی عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا پڑیگا‘ وہ پیر کے روز الحمراءہال میں مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں‘ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری‘ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر‘ ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض‘ خواجہ شاہ زیب اکرم سمیت دیگر لیگی رہنماءبھی موجود تھے‘ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے‘ انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے کر خاندانی روایات کو تبدیل کیا‘ میرے والد نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران میری والدہ نے ایک آمر کیخلاف تنہا جدوجہد کی جس کی مثال نہیں ملتی

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply