وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک کا آئی پی او پاکستان کا دورہ‘ ادارے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے حقوق ملکیت دانش کے تحفظ اور پاکستان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی کے نقشے پر لانے کے لئے آئی پی او پاکستان کے متحرک کردار کو سراہا ہے۔ وہ پیر کو آئی پی او پاکستان کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں آئی پی او پاکستان ہیڈ کوارٹرز آمد پر ادارے کے چیئرمین شاہد رشید …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے حقوق ملکیت دانش کے تحفظ اور پاکستان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی کے نقشے پر لانے کے لئے آئی پی او پاکستان کے متحرک کردار کو سراہا ہے۔ وہ پیر کو آئی پی او پاکستان کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں آئی پی او پاکستان ہیڈ کوارٹرز آمد پر ادارے کے چیئرمین شاہد رشید اور ڈائریکٹر جنرل عرفان تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے آئی پی او کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے کاموں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایکو اجلاس کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ پرویز ملک نے لوگوں میں حقوق ملکیت دانش کے حوالے سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں آئی پی او پاکستان کے چیئرمین شاہد رشید نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کی ترجیحی واچ لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور کوئٹہ میں جلد آئی پی او کے نئے دفاتر کھولے جائیں گے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply