وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات

تہران ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے گہرے برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا جبکہ اتفاق کیا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے سیاسی مذاکراتی تصفیہ ضروری ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے تہران کے ایک روزہ دورہ کے دوران پیر کو ایران کے …

تہران ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے گہرے برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا جبکہ اتفاق کیا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے سیاسی مذاکراتی تصفیہ ضروری ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے تہران کے ایک روزہ دورہ کے دوران پیر کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے یہاں ملاقات کی جس میں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عوامی سطح پر گہرے روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق تہران میں ایک روزہ دورہ پر آمد کے فوری بعد وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر جواد ظریف سے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کوششوں سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے اور خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تجارت، اقتصادی تعاون اور مواصلاتی روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے تجارت، سرمایہ کاری، مواصلاتی رابطے اور بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات گہرے کرنے کے لئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply