چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا پر یس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایچ ای سی ملک کو تعلیم پر مبنی معیشت بنانے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ایچ ای سی کے پندرہ سال مکمل ہونے پرمنعقد کردہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایچ …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایچ ای سی ملک کو تعلیم پر مبنی معیشت بنانے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ایچ ای سی کے پندرہ سال مکمل ہونے پرمنعقد کردہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایچ ای سی کے مجموعی کردار پر روشی ڈالی۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی اور ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر معصوم یاسین زئی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر مختار احمد نے ایچ ای سی کے قیام کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کی قےام کے وقت ملک میں جامعات کی تعداد صرف 59تھی ، تحقیقی مجلات صرف 800اور جامعات میں اندراج اور داخلے کی شرح صرف 2.6فی صد تھی، جبکہ اب جامعات کی تعداد 188ہو گئی ہے، مجلات کی تعداد سالانہ 12000، اور اندراج کی شرح 9 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2025ءتک جامعات 300 تک اور شرح اندراج 15 فیصد تک لے جانے کے اہداف پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ اب تک کل 251000 طلباءایچ ای سی کے وظائف سے استفادہ کر چکے ہیں جبکہ خو ش آئند بات یہ ہے کہ ان طلباءمیں سے 59 فیصد کا تعلق دیہی علاقہ جات سے ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply