وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پی پی ایم اے کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پی پی ایم اے کے وفد کی ملاقات وفد نے وزیراعظم کو فارما سیوٹیکل کے شعبہ کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر شیخ قیصر وحید کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پی پی ایم اے کے وفد کی ملاقات
وفد نے وزیراعظم کو فارما سیوٹیکل کے شعبہ کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر شیخ قیصر وحید کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اور پی پی ایم اے کے عہدیداران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو فارما سیوٹیکل کے شعبہ کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے زور دیا کہ اس حوالے سے ایک ایسے میکنزم کی ضرورت ہے جس سے ادویات غریب لوگوں کی قوت خرید میں آ سکیں اور یہ فارما سیوٹیکل کے شعبہ کے لئے بھی تجارتی لحاظ سے قابل عمل ہو۔ وزیراعظم نے فارما سیوٹیکل کے شعبہ کے فروغ میں معیار، پیداواریت اور اختراع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے موثر پالیسیاں مرتب کی جائیں۔ وزیراعظم نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ برآمد کنندگان کی سہولت اور پاکستان کی فارما سیوٹیکل مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر قابل قبول بنانے کے سلسلہ میں فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز کی جانب سے فارما سیوٹیکل ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے پاکستانی برآمدات کے فروغ میں فارما سیوٹیکل کا شعبہ اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply