وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں اظہار خیال

حکومت عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لا رہی ہے، ارکان پارلیمان اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں اظہار خیال اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت …

حکومت عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لا رہی ہے، ارکان پارلیمان اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت ملک کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لارہی ہے ، ارکان پارلیمان اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے یہ بات ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے پیر کووزیر اعظم آفس میںان سے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے منتخب نمائندوں پر زور دیاکہ وہ عوام سے قریبی رابطہ استوار رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو اجاگر اور حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں ندیم عباس ربیرا ، چوہدری ریاض الحق، سید محمد عاشق حسین شاہ، راﺅ محمد اجمل خان، محمدمعین وٹو، سید عمران احمدشاہ ، چوہدری محمداشرف، چوہدری محمد طفیل ،چوہدری محمد منیر اظہر ، سردار منصب علی ڈوگر، سید محمد اطہر حسین شاہ جیلانی اور رانا زاہد حسین شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب بھی موجود تھے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply