بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح بے مثال کردارکی منفردشخصیت تھے،امیرمقام

پشاور۔11ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ تحریک پاکستان کی کامیابی قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے بغیرناممکن تھی،بانی پاکستان بے مثال کردارکی منفردشخصیت تھے،بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے کواپناناوقت کااہم تقاضاہے اورمحمدعلی جناح کواعلیٰ ترین سطح پررول ماڈل بناناچاہئے، جمہوریت، آئین کی پاسداری اور ہم آہنگی کے ان اصولوں …

پشاور۔11ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ تحریک پاکستان کی کامیابی قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے بغیرناممکن تھی،بانی پاکستان بے مثال کردارکی منفردشخصیت تھے،بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے کواپناناوقت کااہم تقاضاہے اورمحمدعلی جناح کواعلیٰ ترین سطح پررول ماڈل بناناچاہئے، جمہوریت، آئین کی پاسداری اور ہم آہنگی کے ان اصولوں پرکاربند رہنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں جس کا پرچارقائداعظم نے ساری زندگی کیا،با بائے قوم مسلمانوںکومتحداورمجتمع کرنیوالی طاقت تھے،بابائے قوم کوبرصغیرکے مشکل ترین دورکاسامنارہامگراس باہمت ہستی کے قدموںمیںکبھی لغزش نہیںآئی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے69ویں یوم وفات کے موقع سوات میں بابائے قوم کی وفات کے مناسبت سے ایک منعقدہ تقریب میںشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply