چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل کی زیرصدارت پریس کونسل آف پاکستان کے عمومی اجلاس

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پریس کونسل آف پاکستان (پی سی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پی سی پی اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ اور پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار پریس کے پیرا میٹرز کی پیروی کو یقینی بنانے کے لئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پریس …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پریس کونسل آف پاکستان (پی سی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مینگل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پی سی پی اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ اور پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار پریس کے پیرا میٹرز کی پیروی کو یقینی بنانے کے لئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پریس کونسل آف پاکستان کے عمومی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق کونسل نے بعض اخبارات کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے شکایات پر انکوائری کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے پانچ رکنی اپیلٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک قومی روزنامہ کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں غور کرے گی۔ کونسل نے پریس کونسل آف پاکستان کے بعض ارکان کے نوٹیفیکیشن کے اجراءمیں تاخیر پر تشویش ظاہر کی جو پریس کونسل آف پاکستان کی خوش اسلوبی سے فرائض کی انجام دہی کا بنیادی تقاضا ہے۔ صوبائی سطح پر پریس کونسل آف پاکستان کے زونل دفاتر کے قیام پر غور کرتے ہوئے کونسل نے کہا کہ علاقائی زبانوں میں بڑی تعداد میں روزنامے اور جرائد شائع ہو رہے ہیں اور پریس کونسل آف پاکستان آرڈیننس 2002ءکے تحت صوبائی سطح پر پریس کونسل آف پاکستان کے زونل دفاتر کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply