پی ٹی اے کا زیڈ ٹی ای پاکستان کے اشتراک سے فکسڈ لائن اور وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجیز پر مشتمل دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا کامیاب انعقاد

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے زیڈ ٹی ای پاکستان کے اشتراک سے 6 تا 7 جنوری 2026 کو پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں فکسڈ لائن اور وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجیز پر مشتمل دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا کامیاب انعقاد کیا۔ پی ٹی اے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے زیڈ ٹی ای پاکستان کے اشتراک سے 6 تا 7 جنوری 2026 کو پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں فکسڈ لائن اور وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجیز پر مشتمل دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا کامیاب انعقاد کیا۔ پی ٹی اے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ منظم اور مسلسل صلاحیت سازی پی ٹی اے کی 2026 کی سٹریٹجک ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کا مقصد تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں ریگولیٹری کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

زیڈ ٹی ای پاکستان کی سینئر قیادت، جن میں لی گووین (سی ای او) اور رضوان راٹھور (ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ)، ٹریننگ میں شرکت کی،تکنیکی معلومات کے اشتراک اور اداروں کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کیا۔ٹریننگ کے دوران اہم موضوعات پر بات کی گئی، جن میں فائیو جی کے لئے مائیکروویو ٹیکنالوجی کی ترقی، آئی پی اور آپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، فکسڈ براڈبینڈ ٹیکنالوجیز، فائیو جی ریڈیو ایکسس نیٹ ورک (آر اے این) کی ترقی، کور نیٹ ورک کی ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل سروسز کی صلاحیتیں شامل ہیں۔

زیڈ ٹی ای کی خدمات کو سراہتے ہوئے، اس ٹریننگ کو دونوں اداروں کے مابین تعاون میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔ اختتامی تقریب میں ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے شرکاء کی فعال اور بامقصد شرکت کو سراہتے ہوئے شعبے اور ریگولیٹر کے مابین تعاون کے ذریعے پی ٹی اے کی مسلسل پیشہ وارانہ ترقی و ترویج پر زور دیا ۔

 

مزید خبریں