اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ایرا کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے جرمن حکومت نے 5254.42 ملین یورو کا پاکستان حکومت کی طرف واجب الادا قرضہ معاف کر دیا جس سے حکومت پاکستان کے خزانے کو خطیر رقم کی بچت ہوئی۔ ایرا نے جرمن ڈیٹ سویپ پروگرام کے تحت 5254.42 ملین یورو کی خطیر رقم سے159 تعلےمی ادارے، 217 فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے اور …
ایرا کی کامیاب حکمت عملی، جرمن حکومت نے پاکستان کی طرف واجب الادا 5254.42 ملین یورو کا قرضہ معاف کر دیا
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ایرا کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے جرمن حکومت نے 5254.42 ملین یورو کا پاکستان حکومت کی طرف واجب الادا قرضہ معاف کر دیا جس سے حکومت پاکستان کے خزانے کو خطیر رقم کی بچت ہوئی۔ ایرا نے جرمن ڈیٹ سویپ پروگرام کے تحت 5254.42 ملین یورو کی خطیر رقم سے159 تعلےمی ادارے، 217 فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے اور 22 سڑکیں، پلوں کی تعمیر مکمل کر کے ملک و قوم کی بچت کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمن ڈیٹ سویپ پروگرام کا معاہدہ جو ایرا جرمن ادارہ فرینکفرٹ اے ایم مین اور اکنامک افیئر ڈویژن کے درمیان 2008ءمیں کیا گیا تھا، کو ایرا نے معمول کی مالی تخصیص اور منصوبوں کو منظم کر کے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جرمن ڈیٹ سویپ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں متعدد تعلیمی اداروں، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کرنا تھی چونکہ ایرا پہلے ہی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کا کام سرانجام دے رہا تھا، اس لئے ایرا نے اس پروگرام کو سرانجام دینے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کو 55 ملین یورو سے زائد کی رقم کی بچت ہوئی ہے۔









