لاہور۔9جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے آر ڈی اے اور واسا افس کا دورہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے خوش نصیبوں سے صوبائی وزیر بلال یاسین نے ملاقات کی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت بلاسود قرضوں سے اپنے گھروں میں منتقل ہونیوالے شہریوں نے وزیراعلی اور صوبائی وزیر بلال یاسین کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور …
صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کا آر ڈی اے ، واسا آفس کا دورہ، وزیر اعلی پنجاب کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے خوش نصیبوں سے بھی ملاقات کی
لاہور۔9جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے آر ڈی اے اور واسا افس کا دورہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے خوش نصیبوں سے صوبائی وزیر بلال یاسین نے ملاقات کی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت بلاسود قرضوں سے اپنے گھروں میں منتقل ہونیوالے شہریوں نے وزیراعلی اور صوبائی وزیر بلال یاسین کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں بغیر کسی سفارش، رشوت اور بغیر کسی دفتر کے چکر لگائے اسکیم کے تحت قرض ملا۔آج ہم اپنے گھر بنا کر منتقل ہوچکے ہیں۔
بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کے نئے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ہر ضلع میں نکاسی آب اور ڈویلپمنٹ کیلئے خصوصی فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف اور ڈی جی آر ڈی اے کنزی مرتضی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن )کے اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ،ملک افتخار، عمران الیاس چوہدری، راجہ صغیر محسن ایوب خان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔









