اقوام متحدہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم رونما ہوئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق زید راعد الحسین نے کہا کہ وینزویلا میں بین الاقوامی انکوائری کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کے حالات کے بارے میں درست معلومات دستیاب ہوسکیں۔ ہیومن رائٹس کونسل کے 36 ویں اجلاس کے …
وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم رونما ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم رونما ہوئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق زید راعد الحسین نے کہا کہ وینزویلا میں بین الاقوامی انکوائری کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کے حالات کے بارے میں درست معلومات دستیاب ہوسکیں۔ ہیومن رائٹس کونسل کے 36 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں انہوں نے کہا کہ ان کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وینزویلا میں ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم ہوئے ہیں۔








