سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی شکیل انجم کی اہلیہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر اور روزنامہ دی نیوز کے سینئر رپورٹر شکیل انجم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتے کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں سپیکر نے کہا کہ شکیل انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے یہ نہایت کٹھن اور صبر آزما گھڑی ہے۔ مرحومہ …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر اور روزنامہ دی نیوز کے سینئر رپورٹر شکیل انجم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتے کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں سپیکر نے کہا کہ شکیل انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے یہ نہایت کٹھن اور صبر آزما گھڑی ہے۔

مرحومہ کا انتقال شکیل انجم اور ان کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔