گورنر خیبرپختونخوا کا وزیرستان اور کرم میں فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پرسکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین

پشاور۔ 10 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے …

پشاور۔ 10 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرکے بڑے نقصان سے بچایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کےلیے تمام ادارے یکجہتی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔