متحدہ عرب امارات کے وفد کا دورہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ،ادارے کے تنظیمی ڈھانچے و مینڈیٹ بارے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے آٹھ رکنی وفد نے کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن لحیج الفلاسی کی قیادت میں ہفتے کو اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ایف آئی اے کے عہدیدار نے ہفتے کو اے پی پی کو بتایا کہ دورہ کرنے والے وفد کو ادارے کے مینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے اور اس …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے آٹھ رکنی وفد نے کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن لحیج الفلاسی کی قیادت میں ہفتے کو اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ایف آئی اے کے عہدیدار نے ہفتے کو اے پی پی کو بتایا کہ دورہ کرنے والے وفد کو ادارے کے مینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے اور اس کے اہم آپریشنل ونگز بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے انسانی سمگلنگ، تارکین وطن کی سمگلنگ اور امیگریشن سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لیے ایجنسی کے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وفد کو رسک اینالیسس یونٹ کے کام کرنے اور بیرون ملک جانے والے (بین الاقوامی )مسافروں کی مدد کے لیے تمام ایف آئی اے زونز میں پری ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام بارے بھی آگاہ کیا۔دورے کا اختتام ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے وفد کو خیرسگالی، تعاون اور دوطرفہ ورکنگ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک یادگار پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔