لاہور۔12ستمبر (اے پی پی )سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہت سے عظیم کھلاڑی شامل ہیں تاہم پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین میچز میں جیت اتنی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کامقصد زیادہ اہم ہے ۔میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے جو کہ بہت …
پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین میچز میں جیت اہم نہیں ، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی زیادہ اہم ہے،وسیم اکرم

مزید خبریں
لاہور۔12ستمبر (اے پی پی )سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہت سے عظیم کھلاڑی شامل ہیں تاہم پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین میچز میں جیت اتنی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کامقصد زیادہ اہم ہے ۔میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے جو کہ بہت خوشی کی بات ہے اور اس پر ہر پاکستانی خوش ہے ۔پاکستانی جانتے ہیں کہ اپنے مہمانوں کی کیسے خدمت کی جاتی ہے کیونکہ یہ ہمارے کلچر کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹونٹی میچز میں وکٹ فلیٹ ہونی چاہئے تاکہ تماشائی کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں ۔پی ایس ایل کے فائنل کے دوران بنائی جانے والی وکٹ ٹی ٹونٹی کے لئے موزوں نہیں تھی ۔








