اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل کا انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کی طرف سے بیان

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے میانمار پرزوردیاہے کہ وہ روہنگیامسلمانوں کیخلاف ظالمانہ فوجی کارروائیاں بند کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ہائیکمشنر زیدرعدالحسین نے میانمار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کونسل کشی قراردیا۔ اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے میانمار پرزوردیاہے کہ وہ روہنگیامسلمانوں کیخلاف ظالمانہ فوجی کارروائیاں بند کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ہائیکمشنر زیدرعدالحسین نے میانمار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کونسل کشی قراردیا۔ اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میانمر کے ریاستی اداروں کو روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے باعث انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام ، خواتین کی بے حرمتی، گھروں کو جلانے جیسے واقعات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بھی میانمر حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی مطالبہ کرتی ہے کہ میانمر کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کے مظالم کو روکنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply