آسٹریلیا۔ بھارت ون ڈے انٹرنیشنل سیریز، دونوں ٹیموں نے عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر نظریں جما لیں

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں رواں ماہ شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، دونوں ٹیموں کے پاس جنوبی افریقہ سے پہلی پوزیشن چھیننے کا موقع ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے سیریز …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں رواں ماہ شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، دونوں ٹیموں کے پاس جنوبی افریقہ سے پہلی پوزیشن چھیننے کا موقع ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاپ پوزیشن کیلئے جنگ ہو گی، اس وقت جنوبی افریقن ٹیم 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلیا اور بھارت 117، 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں میں سے جو بھی ٹیم 5-0 یا 4-1 سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ عالمی درجہ بندی میں پروٹیز کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply