ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیئے ہیں ،نجم سیٹھی

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیئے ہیں اور انشاءاللہ دنیائے کرکٹ کی دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کے علاوہ 2018اور 2019میں بھی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد میں آئی سی سی …

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیئے ہیں اور انشاءاللہ دنیائے کرکٹ کی دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کے علاوہ 2018اور 2019میں بھی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد میں آئی سی سی ،تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز ،ان کے کھلاڑیوں اور پی سی بی کی ٹیم کا بھرپور کردار ہے ۔انشاءاللہ ورلڈ الیون کے دورہ کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم 2018اور 2019میں بھی پاکستان آئیں گی اور انشاءاللہ ان ٹیموں میں مزید نامور کھلاڑی شامل ہوں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply