نوجوان کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیرزادہ

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستہ کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ امجد علی خان، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply