اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی (کل) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جو17 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے بتایا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ایونٹ کی تیاری کےلئے اسلام آباد میں تیاریوں میں مصروف ہےں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف نے ڈیوس کپ …
پاکستان اور تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی (کل) پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی (کل) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جو17 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے بتایا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ایونٹ کی تیاری کےلئے اسلام آباد میں تیاریوں میں مصروف ہےں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے لئے تھائی لینڈ اور پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں کے لئے الگ الگ پریکٹس کورٹس پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں تیار کئے گئے ہیں جبکہ مین گراس کورٹ پر دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کے میچ کھیلے جائیں گے جس میں دونوں ٹیمیں گراس کورٹ پرنبر آزما ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور امید رکھتے ہیں کہ ٹائی میں پاکستان گراس کورٹ اور میزبانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو شکست سے دوچار کرکے ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کے لئے کوالیفائی کرلے گا۔








