میلبورن۔14جنوری (اے پی پی):سپین کےبین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار کارلوس الکاراز آسٹریلین اوپن میں کیریئر گرینڈ سلام حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن ان کے راستے میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر جیسے بڑے حریف کھڑے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کے پاس اب تک 6 بڑے ٹائٹلز ہیں، لیکن میلبورن پارک کے ہارڈ کورٹ پر فتح ان کے ریزیومے میں …
کارلوس الکاراز آسٹریلیا میں کیریئر گرینڈ سلام کے لئے تیار،جینک سنر سب سے بڑی رکاوٹ

مزید خبریں
میلبورن۔14جنوری (اے پی پی):سپین کےبین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار کارلوس الکاراز آسٹریلین اوپن میں کیریئر گرینڈ سلام حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن ان کے راستے میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر جیسے بڑے حریف کھڑے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کے پاس اب تک 6 بڑے ٹائٹلز ہیں، لیکن میلبورن پارک کے ہارڈ کورٹ پر فتح ان کے ریزیومے میں خالی جگہ ہے۔ آسٹریلیا میں اپنے چار دوروں میں وہ کبھی کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکے، 2025 میں سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور گزشتہ سال الیگزینڈرزویروف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کارلوس الکاراز نے کہا ہے کہ سچ کہوں تو یہ میرا پہلا مقصد ہے۔ جب میں پری سیزن میں اپنے اہداف طے کرتا ہوں، تو آسٹریلین اوپن ہمیشہ وہاں ہوتا ہے۔ اگر اتوار سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے گرم اور خشک موسم کی کنڈیشن کے مطابق چلے تو وہ رافیل نڈال سے کم عمر میں کیریئر گرینڈ سلام حاصل کرنے والے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی بن جائیں گے۔کارلوس الکاراز کے لیے سب سے بڑا چیلنج اٹلی کے جینک سنر ہیں، جو دو بار کے دفاعی چیمپئن ہیں اور اپنی تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔ اگر 24 سالہ سنر مسلسل تین بار آسٹریلین اوپن جیتتے ہیں، تو وہ نوویک جوکووچ کے بعد اوپن ایرا میں یہ سنگ میل حاصل کرنے والے واحد مرد کھلاڑی بن جائیں گے۔جینک سنر نے 2025 کے سیزن میں 58 مقابلوں میں حریف کو شکست دی اور صرف 6 میں حریف سے شکست کھائی ۔
انہوں نے کہاہے کہ میں خود کو گزشتہ سال سے بہتر کھلاڑی محسوس کرتا ہوں۔ میں اپنی کمزوریوں سے سیکھ کر خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔دونوں کھلاڑیوں کی حریفانہ ریکارڈ میں کارلوس الکاراز 6-10 کی برتری رکھتے ہیں اور حال ہی میں جنوبی کوریا میں ایک ہلکے پھلکے ایکزبیشن میچ میں بھی الکاراز فاتح رہے۔ سنکاراز کے نام سے مشہور یہ جوڑی حالیہ 8 گرینڈ سلام ٹائٹلز میں برابر کی حصہ داری رکھتی ہے، جہاں دونوں نے 4،4 ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں۔
سربیا کے 38 سالہ نوویک جوکووچ جو 25ویں میجر ٹائٹل کے تعاقب میں ہیں، آسٹریلین اوپن میں دوبارہ فاتح بننے کی خواہش رکھتے ہیں، حالانکہ ان کے فٹنس اور فارم پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ دنیا کے تیسرے نمبر کے الیگزینڈرزویروف ، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر کے مسیتی، ڈی میناؤر اور فیلیکس آوگرالیاسیم بھی پہلے میجر فتح کے خواہاں ہیں۔








