مائیکل کیریک مانچسٹر یونائیٹڈ کے عبوری مینجر مقرر

مانچسٹر۔14جنوری (اے پی پی):مانچسٹر یونائیٹڈ نے سابق کھلاڑی مائیکل کیریک کو سیزن کے اختتام تک عبوری مینجر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ریڈ ڈیولز کو دوبارہ چیمپیئنز لیگ کے لیے اہل کرنا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق44 سالہ مائیکل کیریک نے کہا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی قیادت کی ذمہ داری میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہاں کامیابی کے لئے کیا درکار ہے …

مانچسٹر۔14جنوری (اے پی پی):مانچسٹر یونائیٹڈ نے سابق کھلاڑی مائیکل کیریک کو سیزن کے اختتام تک عبوری مینجر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ریڈ ڈیولز کو دوبارہ چیمپیئنز لیگ کے لیے اہل کرنا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق44 سالہ مائیکل کیریک نے کہا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی قیادت کی ذمہ داری میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہاں کامیابی کے لئے کیا درکار ہے اور میرا فوکس اب کھلاڑیوں کو ان معیارات تک پہنچانے میں مدد دینے پر ہے جو ہم اس شاندار کلب سے توقع رکھتے ہیں۔مائیکل کیریک نے 12 سالہ کھیل کیریئر میں مانچسٹریونائیٹڈ کے لیے 12 بڑے ٹائٹلز جیتے، اور 2021 میں عبوری مینجر کے طور پر تین میچز میں ناقابل شکست کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے اکتوبر 2022 میں چیمپئن شپ کے سیکنڈ ٹائر کلب مڈلسبرا میں اپنا پہلا مستقل مینجر کا کردار سنبھالا، لیکن گزشتہ جون میں انہیں کلب کی چیمپئن شپ میں 10ویں پوزیشن پر ختم ہونے کے بعد برخاست کر دیا گیاتھا۔مائیکل کیریک کے لیے سب سے بڑا چیلنج آئندہ اتوار کو مانچسٹر سٹی کے خلاف پریمیئر لیگ میچ کی تیاری ہے۔ مانچسٹریونائیٹڈ فی الحال ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر ہیں، لیکن چیمپیئنز لیگ کے لیے اوپر پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ریڈ ڈیولز، چوتھی پوزیشن پر موجود لیورپول سے صرف تین پوائنٹس پیچھے اور پانچویں برینٹ فورڈ سے ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔مائیکل کیریک کا تجربہ، چاہے بطور کھلاڑی یا کوچ، کلب کی قیادت کو یقین دلاتا ہے کہ وہ موجودہ سیزن میں مانچسٹریونائیٹڈ کو مستحکم رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب بھی اس سیزن میں بہت کچھ جیتنے کے لیے باقی ہے، ہم سب کو اکٹھا کر کے شائقین کو وہ کارکردگی دیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔

ریڈ ڈیولز نے گزشتہ ہفتے پرتگالی مینجر روبن امرم کو فارغ کیا تھا، جن کا اولڈ ٹریفورڈ میں 14 ماہ کا دور انتہائی مایوس کن رہا۔ عبوری مینجر ڈیرن فلیچر کے تحت مانچسٹریونائیٹڈ نے برنلے کے خلاف 2-2 ڈرا اور ایف اے کپ میں برائٹن کے خلاف 1-2 کی شکست دیکھی۔مائیکل کیریک کے قیادت میں مانچسٹریونائیٹڈ رواں سیزن میں مجموعی طور پر صرف 40 میچز کھیلیں گے، جو کہ 15 ۔ 1914 کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔

مزید خبریں