ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام 17 جنوری کو کلیم شہید سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد ہوگا

فیصل آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام ہفتہ17 جنوری2026ء صبح 10 بجے کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال غلام محمد آباد فیصل آباد میں منعقدہوگا۔ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد، ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیموں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ مقابلے انڈر 17 …

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

فیصل آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام ہفتہ17 جنوری2026ء صبح 10 بجے کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال غلام محمد آباد فیصل آباد میں منعقدہوگا۔ڈویژنل ریسلنگ ہنٹ پروگرام میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد، ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیموں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

مقابلے انڈر 17 (U-17) اور انڈر 19 (U-19) کیٹیگریز کے پہلوانوں کے درمیان ہوں گے جن کا مقصد باصلاحیت نوجوان پہلوانوں کی نشاندہی اور فیصل آباد ڈویژن کی ریسلنگ ٹیم کا انتخاب ہے۔منتخب ہونے والے پہلوان آئندہ اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔