ایشین چیمپئن پاکستان آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

ہرارے۔14جنوری (اے پی پی):ایشین چیمپئن پاکستان آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ ( کل) بروز جمعرات سے زمبابوے میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کو گروپ سی میں شامل ہے جہاں اسے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ اپنی مہم کا آغاز 16 جنوری کو ہرارے …

ایشین چیمپئن پاکستان آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

ہرارے۔14جنوری (اے پی پی):ایشین چیمپئن پاکستان آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ ( کل) بروز جمعرات سے زمبابوے میں شروع ہو رہا ہے۔

پاکستان ٹیم کو گروپ سی میں شامل ہے جہاں اسے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ اپنی مہم کا آغاز 16 جنوری کو ہرارے میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ٹیم کی قیادت کپتان فرحان یوسف کر رہے ہیں جنہوں نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ملتان میں لگنے والے کیمپ نے ایشیا کپ اور ٹرائی سیریز میں ٹیم کی اچھی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ چھ ماہ سے سپورٹ اسٹاف کے ساتھ مسلسل محنت جاری ہے جس کے مثبت نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

فرحان یوسف نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ سے قبل ٹیم کی تیاری بھرپور رہی ہے اور کھلاڑیوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی پائی جاتی ہے جو بڑے ایونٹ میں بہتر نتائج کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز اور امریکا کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ میچز سے مقامی کنڈیشنز کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی،جس سے ٹیم کو ورلڈ کپ کے میچز میں فائدہ ہو گا۔