سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کا سابقہ سیکرٹری کھیل کے ہمراہ کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

کوئٹہ۔ 15 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ نے سابقہ سیکرٹری کھیل امور نوجوانان بلوچستان اسحاق جمالی کے ہمراہ کرکٹ اکیڈمی، ایوب سٹیڈیم کا دورہ کیا ۔دونوں حضرات نے اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران درا بلوچ نے بعض امور پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں، اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے …

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

کوئٹہ۔ 15 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ نے سابقہ سیکرٹری کھیل امور نوجوانان بلوچستان اسحاق جمالی کے ہمراہ کرکٹ اکیڈمی، ایوب سٹیڈیم کا دورہ کیا ۔دونوں حضرات نے اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران درا بلوچ نے بعض امور پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں، اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی محکمہ کھیل بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر اسحاق جمالی نے درا بلوچ کی کھیلوں کے حوالے سے مثبت پالیسی کو سراہا اور کہا کہ درابلوچ نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان کی بحیثیت سیکرٹری کھیل تعیناتی سے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کیونکہ وہ کھیل اور کھلاڑی کو ترقی دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور درا بلوچ نے دو سال اکٹھے محکمہ کھیل میں ڈی جی اور سیکرٹری کاکام کیا ہے۔ جو میری زندگی کے یادگار دن تھے جس میں ہم نے نیشنل گیمز سمیت کئی بڑے ایونٹ منعقد کیے کیونکہ کھیل سے مجھے خصوصی لگاؤ ہے اس لیے جہاں بھی درا بلوچ کو میری ضرورت پڑے وہ مجھے اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔

سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت، صحت مند معاشرے اور صوبے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے محکمہ کھیل بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل نے محدود وسائل کے باوجود صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ، سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے مؤثر اور قابلِ تحسین اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر بلوچستان کرکٹ اکیڈمی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

آخر میں سیکرٹری کھیل بلوچ نے اسحاق جمالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسحاق جمالی کی کھیلوں کے لیے خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور انہیں یاد رکھا جائے گا۔