ٹومی پال کی پیش قدمی جاری،ب

برسبین۔15جنوری (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹومی پال اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ امریکی کھلاڑی ٹومی پال نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف آسٹریلوی کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں …

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

برسبین۔15جنوری (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹومی پال اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ امریکی کھلاڑی ٹومی پال نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف آسٹریلوی کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کا پہلا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے

جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعرات کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹومی پال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔