تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

سرگودھا۔ 15 جنوری (اے پی پی):تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودھا میں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودھا سید ابو الحسن نقوی تھے۔ ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری انیس صادق گجر نے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی کالجوں کی ٹیموں نے بھرپور …

سرگودھا۔ 15 جنوری (اے پی پی):تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودھا میں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودھا سید ابو الحسن نقوی تھے۔ ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری انیس صادق گجر نے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی کالجوں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ریڈر کالج سرگودھا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، سپیریئر کالج سرگودھا دوسری جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کرائے جانے والے تمام کھیلوں کے مقابلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کھیل دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو صحت مند اور باصلاحیت بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام اس وقت مجموعی طور پر 15 بوائز اور 11 گرلز کے مختلف اسپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ میں چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کمشنر سرگودھا شوکت علی کی مکمل سرپرستی اور حمایت حاصل ہے، جن کے تعاون کے بغیر اس پیمانے پر مقابلوں کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔تقریب میں انٹرنیشنل باسکٹ بال کھلاڑی، پاکستان ایئر فورس ٹیم کے کپتان احمد جان اور اختر جان، محمد سجاول و دیگر معزز مہمانان بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری انیس صادق گجر نے ریڈر کالج سرگودھا کی ٹیم کوچ جوئیریہ ریاض اور کھلاڑیوں کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی، جبکہ دیگر ٹیموں کو مزید محنت اور لگن سے کھیلنے کی تلقین کی۔

مزید خبریں