ٹور ڈاؤن انڈرسائیکلنگ ،جوناتن نارویز سخت ترین ایڈیشن میں ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار

ایڈیلیڈ۔16جنوری (اے پی پی):ایکواڈور کے سائیکلسٹ جوناتن نارویز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ٹور ڈاؤن انڈر میں فتح نے ان کے کامیاب سیزن کی بنیاد رکھی، اور اب وہ ایک بار پھر آسٹریلیا میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی دفاعی چیمپئن نوئمی روئیگ بھی اس ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔یو سی آئی …

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

ایڈیلیڈ۔16جنوری (اے پی پی):ایکواڈور کے سائیکلسٹ جوناتن نارویز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ٹور ڈاؤن انڈر میں فتح نے ان کے کامیاب سیزن کی بنیاد رکھی، اور اب وہ ایک بار پھر آسٹریلیا میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی دفاعی چیمپئن نوئمی روئیگ بھی اس ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔یو سی آئی ورلڈ ٹور کا افتتاحی مقابلہ ہفتے کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، جہاں شدید گرمی میں سخت مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال جوناتن نارویز (یو اے ای ٹیم ایمریٹس ایکس آر جی) نے مشکل ولُنگا ہِل پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ سوئٹزرلینڈ کی نوئمی روئیگ (ای ایف ایجوکیشن اوٹلی) نے خواتین کی کیٹیگری میں اسی چڑھائی پر سب کو پیچھے چھوڑ کر اوکر جرسی حاصل کی تھی۔

جوناتن نارویزنے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی فتح میرے لیے ایک بڑا لمحہ تھا۔ یو اے ای ٹیم کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز اس کامیابی سے کرنا شاندار رہا اور اسی نے پورے سال کا رخ متعین کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2025 کا سیزن ان کی ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا اور اب ٹیم نئے عزم کے ساتھ ایک بار پھر صفر سے آغاز کر رہی ہے۔جوناتن نارویز ایک مضبوط یو اے ای ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، جس میں سابق ٹور ڈاؤن انڈر فاتح آسٹریلوی جے وائن اور برطانوی سائیکلسٹ ایڈم ییٹس بھی شامل ہیں، جو پہلی بار آسٹریلیا میں مقابلہ کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے بین اوکونر (ٹیم جائیکوالولا) بھی مجموعی درجہ بندی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ وہ گزشتہ ٹور ڈی فرانس میں سٹیج فتح اور 2024 ولٹا اسپانا میں رنر اپ رہنے کے بعد اپنے ہوم ٹور میں حصہ لے رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق مردوں کا ایونٹ تاریخ کا سب سے سخت ٹور ثابت ہو سکتا ہے۔ پانچ مرحلوں پر مشتمل یہ ریس مجموعی طور پر 758.9 کلومیٹر پر محیط ہوگی، جس میں کارک اسکرو کی دو اور ولُنگا ہِل کی تین چڑھائیاں شامل ہیں، وہ بھی شدید گرمی میں۔خواتین کے مقابلوں میں نوئمی روئیگ کو مسلسل دوسری کامیابی کے لیے اپنی ہی ٹیم کی سائیکلسٹ اور موجودہ عالمی چیمپئن میگدلین والیریز سے سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی والیریز ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد خواتین کے ٹور ڈاؤن انڈر میں حصہ لینے والی پہلی دفاعی عالمی چیمپئن ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال خواتین کی ریس میں ولُنگا ہِل شامل نہیں کی گئی، تاہم مقابلہ پھر بھی سخت اور دلچسپ رہنے کی توقع ہے۔