آئی سی سی نے ڈھاکہ کی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا، بی سی بی سے 14 روز میں رپورٹ طلب

دبئی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ کی وکٹ کو ناقص قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے چودہ روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم 20 رنز سے فتح یاب رہی تھی۔ ڈھاکہ ٹیسٹ کے …

دبئی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ کی وکٹ کو ناقص قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے چودہ روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم 20 رنز سے فتح یاب رہی تھی۔ ڈھاکہ ٹیسٹ کے میچ ریفری جیف کرو نے اپنی رپورٹ آئی سی سی میں جمع کرا دی جس میں انہوں نے ڈھاکہ وکٹ کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ بی سی بی کو بھی بھیج دی گئی ہے جو کہ چودہ روز کے اندر جواب جمع کرائے گا۔ بی سی بی کی جانب سے جواب جمع کرانے کے بعد آئی سی سی جنرل مینجر کرکٹ جیف ایلرڈائس اور ایمرٹس ایلیٹ پینل آئی سی سی میچ ریفریز کی طرف سے رنجن مدوگال اس کا جائزہ لیں گے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق پہلی بار ناقص وکٹ کی رپورٹ ہونے کے بعد متعلقہ بورڈ کو وارننگ یا 15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply