پشاور سروسز کلب نےانٹر کلب ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):ریجنل سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر اہتمام انٹر کلب ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جس میں پشاور سروسز کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم پشاور سروسز کلب کے …

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):ریجنل سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر اہتمام انٹر کلب ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جس میں پشاور سروسز کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم پشاور سروسز کلب کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پشاور سروسز کلب کی ٹیم میں حمزہ آفریدی، ارسلان، سالار اور فیضان شامل تھے جبکہ پشاور سپورٹس کمپلیکس کی ٹیم شاہ سوار، عبدالرحمن آفریدی، ریان عمر اور دانیال پر مشتمل تھی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل کرکٹر عباس آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز، چیف کوچ شفقت اللہ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان اور کوچ رومان خان بھی موجود تھے۔ انٹر کلب ٹینس ٹورنامنٹ میں لیڈیز کلب، پی ڈی اے کلب حیات آباد، پشاور یونیورسٹی کلب، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ، نوشہرہ گیریژن آفیسرز کلب، پشاور سروسز کلب، پولیس لائنز اور پشاور سپورٹس کمپلیکس سمیت مجموعی طور پر 16 ٹیموں کے 70 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں