عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کا حجم 2032تک 686.49ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، نجم مزاری

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے نجی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ 2024میں عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کا حجم تقریباً 324.95ارب ڈالر تھا جو سالانہ9.8فیصد شرح نمو سے2032تک 686.49ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،اسی طرح عالمی آرگینک خوراک کی مارکیٹ کا حجم بھی مثبت گروتھ کے ساتھ2033تک 593.98ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے ۔ ہفتہ کو جاری …

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے نجی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ 2024میں عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کا حجم تقریباً 324.95ارب ڈالر تھا جو سالانہ9.8فیصد شرح نمو سے2032تک 686.49ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،اسی طرح عالمی آرگینک خوراک کی مارکیٹ کا حجم بھی مثبت گروتھ کے ساتھ2033تک 593.98ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے ۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آرگینک زراعت کا رقبہ بڑھ رہا ہے جو دنیا بھر میں 99ملین ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جبکہ عالمی طور پر آرگینک خوراک اور مصنوعات کی خریداری میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کی صنعت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے مگر صارفین میں صحت اور قدرتی مصنوعات کے لیے دلچسپی بڑھ رہی ہے، پاکستان کا آرگینک خوراک اور مصنوعات تیار کرنے والا ایک برانڈ امریکی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کی ابتدائی کوششیں کر رہا ہے جو ملک کوقیمتی زر مبادلہ اور برآمدات میں اضافے کا موقع دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا ، یورپ اور خلیجی ممالک کو آرگینک خوراک اورمصنوعات کی برآمدات سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے جس کے لئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس زرخیز زمین اور موسمیاتی حالات ہیں جو آرگینک زراعت کے لیے مناسب ہیں، اگر حکومت اور نجی شعبہ مل کر اس میں سرمایہ کاری کریں تو چند سالوں میں پاکستان عالمی دنیا میں اپنی ساکھ بنا سکتا ہے ۔