اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 0.90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، برآمدات کا حجم 9.166 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات کا حجم 9.166 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ …
ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 0.90 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 0.90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، برآمدات کا حجم 9.166 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات کا حجم 9.166 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 9.084 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 4.09 فیصد جبکہ خام روئی کی برآمدات میں 323.05 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 1.94 فیصد جبکہ خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں 7.37 فیصد اور تیار ملبوسات کی برآمدات بھی گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی اسی عرصہ کے دوران 4.89 فیصد تک بڑھ گئی۔








