اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر نے جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو سندھ بالخصوص کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور امن و امان کی بہتر …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر نے جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو سندھ بالخصوص کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے بارے میں نجی شعبے اور کاروباری برادری سے ملنے والے مثبت رد عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔









