جنگ انسانی حقوق سے انکار کا نام ہے، پوپ فرانسس

ویٹی کن ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے جنگ کو انسانی حقوق کے مکمل انکار کے مترادف قرار دیا ۔ارنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماوں کو مختلف اقوام کے درمیان جنگ کی روک تھام کرنا چاہیے۔ پاپ فرانسس کے بیان میں آیا ہے کہ …

ویٹی کن ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے جنگ کو انسانی حقوق کے مکمل انکار کے مترادف قرار دیا ۔ارنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماوں کو مختلف اقوام کے درمیان جنگ کی روک تھام کرنا چاہیے۔ پاپ فرانسس کے بیان میں آیا ہے کہ آئیڈیالوجی کا استعمال دراصل جنگ بھڑکانے کی ترجیح اور فریبکاری کا نام ہے۔انہوں نے جنگوں کے آغاز میں سیاستدانوں اور اسلحے کے تاجروں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم اور ان کے اعادہ سے گریز کرنا چاہیے۔

Leave a Reply