مڈ غاسکر ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) مڈغاسکر میں نمونیائی طاعون سے 5 افراد ہلاک ہو گئے جمعہ کو عالمی میڈیا نے مڈغاسکر کے محکمہ صحت کے اعلی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ نمونیائی طاعون سے ہونے والی یہ ہلاکتیں حالیہ چند دنوں میں ہوئی ہیں اور نمونیا کے 22 مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں تاہم نمونیائی طاعون سے پیر کے روز سے لے کر اب تک …
مڈغاسکر میں نمونیائی طاعون پھیل گیا، 5 افراد ہلاک ، عالمی وزارت صحت

مزید خبریں
مڈ غاسکر ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) مڈغاسکر میں نمونیائی طاعون سے 5 افراد ہلاک ہو گئے جمعہ کو عالمی میڈیا نے مڈغاسکر کے محکمہ صحت کے اعلی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ نمونیائی طاعون سے ہونے والی یہ ہلاکتیں حالیہ چند دنوں میں ہوئی ہیں اور نمونیا کے 22 مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں تاہم نمونیائی طاعون سے پیر کے روز سے لے کر اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاپم تماتیوے نامی مشرقی علاقہ میں اس بیماری سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ طاعون کی یہ وباءاسی وباءسے ملتی جلتی ہے جس سے ماضی کی صدیوں میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ مڈغاسکر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک طاعون میں مبتلاہونے والے 300 افراد کا علاج کیا جاچکاہے جبکہ 28 اگست کو بش ٹیکسی کا ایک مسافر طاعون میں مبتلاہوا جس سے میل جول کرنے والے دیگر دوافراد بھی طاعون بھی مبتلاہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ۔








