اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کمی اوردرآمدات میں 12فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی اشیا کی برآمدات کاحجم 15.507ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.319ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے،دسمبرمیں اشیا کی درآمدات کاحجم 2.751ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرکے 2.277ارب ڈالرکے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ اوردسمبر2024کے 3.107ارب ڈالرکے …
ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کمی،درآمدات میں 12فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کمی اوردرآمدات میں 12فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی اشیا کی برآمدات کاحجم 15.507ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.319ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے،دسمبرمیں اشیا کی درآمدات کاحجم 2.751ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرکے 2.277ارب ڈالرکے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ اوردسمبر2024کے 3.107ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11فیصدکم ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں اشیا کی درآمدات کاحجم 31.32ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 27.902ارب ڈالرکے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے،دسمبرمیں اشیا کی درآمدات پر5.737ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجونومبرکے 4.716رب ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ اوردسمبر2024کے 4.891ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدزیادہ ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں اشیا کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 15.818ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.583ارب ڈالرکے مقابلہ میں 36.56فیصدزیادہ ہے۔








