دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1200.95 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.312 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.230 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔