اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
اس دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہوئی ۔
پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونحوا کے چند میدانی اضلاع میں درمیانی دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونحوا :کالام07،پٹن اورمالم جبہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام 3.5 اورمالم جبہ میں 02 انچ برف باری بھی ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی08، گوپس منفی06، سکردو منفی05، بگروٹ ، پاراچنار اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








