بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے قانون سازی کی سفارش گئی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے قانون سازی کی سفارش کی گئی ہے، لوکل گورنمنٹس ملکی جمہوری اداروں کا اہم ستون ہیں جو مقامی سطح پر لوگوں کو سہولیات اور ان کےمسائل حل کرتی ہیں۔پیر کوترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسے قومی مسئلہ سمجھتے ہوئے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے قانون سازی کی سفارش کی گئی ہے، لوکل گورنمنٹس ملکی جمہوری اداروں کا اہم ستون ہیں جو مقامی سطح پر لوگوں کو سہولیات اور ان کےمسائل حل کرتی ہیں۔پیر کوترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسے قومی مسئلہ سمجھتے ہوئے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کے لئے گورنمنٹ کو سفارشات بھجوائی ہیں جس میں گورنمنٹ سے کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی میعاد کے اختتام یا تحلیل کے وقت جو لوکل گورنمنٹ قوانین ہوں اس کے تحت الیکشن ہو۔ یاد رہے کہ یہ سفارشات اس لئے بھیجی گئی ہیں کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانا نہیں چاہتی جبکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقادوفاقی ، صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔