اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سابق رکنِ قومی اسمبلی قاری محمد یوسف کے انتقال، کراچی کے ایک پلازہ میں ہونے والے جانی نقصان اور بلوچستان و پنجاب میں پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی ہدایت پر رکنِ قومی اسمبلی بشیر …
قومی اسمبلی میں مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سابق رکنِ قومی اسمبلی قاری محمد یوسف کے انتقال، کراچی کے ایک پلازہ میں ہونے والے جانی نقصان اور بلوچستان و پنجاب میں پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی ہدایت پر رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان نے فاتحہ خوانی کرائی۔








