پی سی ایس ٹی کی تحلیل کے بعد اس کے تمام کا رہائے منصبی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو تفویض کر دیئے گئے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نگہت شکیل خان کاقومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) کی تحلیل کے بعد اس کے تمام کا رہائے منصبی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈٹیکنالوجی نگہت شکیل خان نے ایوان کوبتایاکہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں رائیٹ …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) کی تحلیل کے بعد اس کے تمام کا رہائے منصبی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈٹیکنالوجی نگہت شکیل خان نے ایوان کوبتایاکہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں رائیٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت کار کردگی کا جائزہ لیا،

وفاقی کابینہ نے یکم جنوری 2025ء کو منعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر یکم جنوری 2025 ء کومنعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) کو تحلیل کرنے کی منظوری دی،پی سی ایس ٹی کے تحلیل ہونے پر اس کے تمام کا رہائے منصبی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو تفویض کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ بعض اداروں کے احیاء نوکیلئے اقدامات اورکوششیں ہورہی ہے، پنشن اوردیگرمسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے جوملازمین دیگراداروں میں جائیں گے، ان کے پنشن اوردیگرمراعات تحفظ کیاجائیگا۔ریاض فتیانہ کے سوال پرانہوں نے کہاکہ سائنس اینڈٹیکنالوجی کے حوالہ سے بجٹ کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیاجائیگا۔

مزید خبریں