اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پیر کو رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو اہم بل منظور کئے گئے جن میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل، 2026 اور نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2026 شامل تھے ۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے ایک رکن نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل 2026 میں چند ترامیم …
رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پیر کو رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو اہم بل منظور کئے گئے جن میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل، 2026 اور نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2026 شامل تھے ۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے ایک رکن نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل 2026 میں چند ترامیم کی تجویز پیش کی جن کو کمیٹی نے منظور کیا اور ان کے شامل ہونے کے بعد بل کو کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اس کے علاوہ نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2026 کو بھی قائمہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔چیئرمین نے تمام اراکین کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں بل بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے پر اراکین کی بھی تعریف کی اور بحث کے دوران ان کی تعمیری اور قیمتی رائے کا اعتراف کیا۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، کرن حیدر، اسد عالم نیازی، گل اصغر خان اور ڈاکٹر رمیش کمار، شائستہ پرویز، فرحان چشتی، چوہدری افتخار نذیر اور محمد نعمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت قانون و انصاف، وزارت تجارت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔








