پشاور ۔19جنوری (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ باچا خان اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسیوں کی تقاریب نہایت عقیدت، وقار اور احترام کے ساتھ منائی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی برطانیہ کے ساتھیوں نے ایک بڑی اور منظم تقریب کا انعقاد کرکے قابلِ ستائش مثال قائم کی، ایسی تقریبات نہ صرف تاریخ کی یاد …
اے این پی کا باچا خان، عبدالولی خان کی برسیوں کی تقاریب عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان، اوورسیز تنظیم سازی کا آغاز

مزید خبریں
پشاور ۔19جنوری (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ باچا خان اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسیوں کی تقاریب نہایت عقیدت، وقار اور احترام کے ساتھ منائی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی برطانیہ کے ساتھیوں نے ایک بڑی اور منظم تقریب کا انعقاد کرکے قابلِ ستائش مثال قائم کی، ایسی تقریبات نہ صرف تاریخ کی یاد تازہ کرتی ہیں بلکہ نئی نسل کو امن، جمہوریت اور ترقی کے راستے سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں، پروقار تقریب کے اہتمام پر اے این پی برطانیہ کے تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سردار حسین بابک نے کہا کہ اے این پی اوورسیز کی تنظیم سازی کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا، عوام کی جانب سے مثبت ردعمل اور گہری دلچسپی خوش آئند اور نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ممبر سازی اور تنظیم سازی میں بھرپور حصہ لیں اور امن، جمہوریت اور ترقی کی سیاست کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دنیا بھر میں اے این پی کی تنظیموں کو فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، باچا خان اور ولی خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عمل جاری رہے گا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔








